ہالی وڈکی تھرل سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم’دی وینشنگ آف سڈنی ہال‘کا ٹریلر جاری
تھرل ،مسٹری اور سسپنس سے بھرپور ہالی وڈکی ڈرامہ فلم دی وینشنگ آف سڈنی ہال کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،، فلم کی کہانی ایک ایسے نو جوان ناول نگار کے گرد گھوم رہی ہے،جو ایک ناول تحریر کرنے کے بعد راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے،، تاہم کچھ پر اسرار واقعات کے بعد ایک روز اچانک لا پتہ ہو جاتا ہے،، جس کا کوئی نام و نشان تک نہیں ملتا،دلچسپ کہانی پر مبنی فلم کے ہدایت کارشان کرسٹین شین ہیں جبکہ جوناتھن سوارڈز نے پروڈیوس کیا ہےفلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار لوگن لیرمین، ایلی فیننگ، مشیل موناگھن، نیتھن لین اور کائیل شینڈلر سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
سسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے یہ فلم دو مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔