ایران پر نئی پابندیاں متوقع ہیں:امریکی وزیرخزانہ
سپر پاورامریکہ کےغیر سنجیدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک اور متنازعہ فیصلہ کر سکتے ہیں،، امریکی صدر ٹرمپ ایران کے جوہری معاہدے پر آج فیصلہ سنائیں گے،، امریکی وزیرخزانہ کہتےہیں ایران پر نئی پابندیاں متوقع ہیںادھر برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر رکھا ہے،،فرانسیسی صدر میکرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے جوہری معاہدے پر برقرار رہنےپر زور دیا ہے،، اس سے قبل ایران نے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر 2015ء میں ہونے والے تاریخی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہے،، ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ اس بات کیلئے تیار رہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔