خورشید شاہ بولے آج تک آپ کے پاس ایک بھی رپورٹ آئی ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی ہوئی
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب کیا ،،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر نے قصور واقعے کی شدید مذمت کی اوربولے ڈالر کی قیمت اور ٹرمپ کے بیان کو چھوڑ کر آج بچی کے واقعے پر بات کرنا اہم ہے اگر ہمارے بچے محفوظ ہی نہیں تو باقی باتیں فضول ہیں ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی کی دنیا ہے پولیس کیوں ابھی تک کارروائی نہیں کر سکی ،،آج ہر شہری باہر نکلا ہوا ہے، صرف تعزیت اور مذمت کافی نہیں ہے،اس ملک کے لوگوں کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہونا چاہیئے،، لیکن اگر پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوگا تو ریاست کمزور ہوگی ،ریاست کمزور ہوگی تو لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے،،صرف سزا کافی نہیں، ہمیں آگے سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات لینے ہونگے