امریکہ کا پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے،افغانستان میں امن پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، اعزاز چوہدری
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے جو الزام تراشیاں پاکستان کے خلاف کی گئیں جو نہایت افسوس ناک ہیں،، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے پاکستان کی وفاداری کا کوئی پھل نہیں دیا، پاکستان نے خطے میں دہشت گردی ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،، اور اپنے ملک میں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں،جب ٹرمپ کا ٹویٹ آیا تو ہم نے تحمل سے کام لیا جسکا نتیجہ پالیسیوں کی تبدیلی کی صورت میں نکلا، پاکستان کو امداد نہیں بلکہ اپنے کام کی پزیرائی چاہیے ، جو امریکہ کی جانب سے نہیں دی جا رہی ، افغانستان کے سوال پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے حالات بالکل مختلف ہیں، افغانستان میں نصف حصہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے، افغانستان میں جنگ پاکستان کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ، پاکستان ہر ممکن افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے ، پاکستان کو امداد یا بھیک نہیں چاہیے ، بلکہ اپنی قرابانیوں کا اعتراف چاہیے ، پاکستان ابھی بھی امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان امریکہ کا اتحادی رہنا چاہتا ہے لیکن اپنی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا