پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری انتظامات اور ممنوعہ گٹکاکی فروخت پر04فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر118,000کے جرمانے جبکہ 56فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی۔ ایم ایم عالم روڈ پر چیکنگ کے دوران پارک لیں ہوٹل کو زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال،کچن ایریا میں لال بیگ،چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سیل کیا گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،کولڈ سٹوریج کی بدترین حالت،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر یونائیٹڈڈیری فارم کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چوہدری تمباکو اورراجو پان شاپ کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیںآرکیڈین کیفے امپوریم مال کو زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال، کھلے گٹر اور کوڑا دان کی موجودگی پر 50,000جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزوں پر5فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور 1لاکھ18ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے56فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت گٹکا نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے،صوبہ بھر میں فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔