جاپان میں پلی بارگیننگ سے متعلق پہلے مقدمے کی سماعت
جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کی ایک عدالت رشوت کے مقدمے کی سماعت کی جس میں جاپان میں پہلی مرتبہ پلی بارگیننگ یعنی ایک طرح کے وعدہ معاف گواہ کے نظام کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں گزشتہ روز الیکٹرک جنریٹر بنانے والی ایک بڑی کمپنی کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔مِتس±وبیشی ہٹاچی پاور سسٹمز کے 64 سالہ سابق مینجنگ ڈائریکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 دیگر سابق عہدیداروں کے ساتھ مل کر تھائی لینڈ کی حکومت کے عہدیداران کو 2016ءمیں تھائی لینڈ میں تھرمل بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر کے قریب رشوت دی تھی۔ یہ عمل ا±س قانون کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت غیر ملکی حکومت کے عہدیداروں کو رشوت دینا ممنوع ہے۔پلی بارگیننگ کے نظام کو جاپان میں گزشتہ برس جون میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا قانونی اطلاق مذکورہ مقدمے میں پہلی بار کیا گیا ہے۔