کراچی :سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی علیل ۔ کراچی کے نجی اسپتال میں داخل
سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو دل کے عارضے کے سبب نجی اسپتال داخل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کومیر ظفر اللہ جمالی کی طبیعت اچانک بگڑی تھی جس پر پہلے انہیں جناح اسپتال لے جایا گیا بعد ازاں آغاخان میں معائنہ ہوا جس کے بعدانہیں داخل کر لیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ شدید علیل بتائے جاتے ہیں۔