امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی شرح تبادلہ کم ہونا ہے۔نیویارک میںسپاٹ گولڈکے وقفے پر نرخ 0.3فیصد بڑھ کر 1289.70ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1290.7 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1289.31ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1290.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6فیصد بڑھ کر 1294.01ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1294.3ڈالر فی اونس طے پائے۔