زرداری اومنی گروپ سے باہر نکلیں ، فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر تیسری جماعت کے طالب علم کے سبق کی طرح تھی، خدا کا واسطہ ہے زرداری صاحب اومنی گروپ سے نکلیں اور اپنے بیٹے کی سیاسی تربیت کریں۔ وہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے، فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بلاول کی تقریر طالب علم کے سبق کی طرح تھی، زرداری صاحب اومنی گروپ سے نکلیں، بیٹے کی تربیت کریں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کے وزیراعلی کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کی وجہ سے سندھ سے پی پی کا خاتمہ ہوگا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی