کراچی :عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1850ڈالر پر مستحکم

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1850ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔ پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے1لاکھ13ہزار200روپے ہو گئی, اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار51روپے پر آ گئی ۔