کراچی کے 70 لاکھ شہری کم گنے گئے، مصطفیٰ کمال

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ مردم شماری میں کراچی کے 70 لاکھ کے قریب لوگ کم گنے گئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 جنوری کو مردم شماری سے متعلق ریلی نکالیں گے۔ کراچی والوں کو انشاء ﷲ کامیابی کی نوید سنائی دیگی، مصطفیٰ کمال انہوں نے کہا کہ اس شہر میں 25 سال ’را‘ کے ایجنٹوں کا تسلط رہا، آج یہاں ’را‘ کا تسلط ختم ہوا ہے، آج یہاں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ اس کراچی شہر کو قتل و غارت گری سے نکالنے میں اہم رول نوجوانوں نے ادا کیا ہے