کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ، افغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکودنیا میں سراہا جا رہاہے ، کوئی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حزب وحدت اسلامی افغانستان کے استاد کریم خلیلی وفد کی ہمراہ دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں، قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔