اسد عمر نے کورونا کی تیسری لہر سے خبردار کر دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خبردار کر دیا۔ اسد عمر نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپنایا، اگر بر وقت فیصلے نہ کیے جاتے تو زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں عوام کو کورونا کی تیسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستانی پالیسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، بروقت فیصلے نہ کیے جاتے تو نقصان کا اندیشہ تھا۔ این سی او سی کے فیصلے عوام کے لیے ہوتے ہیں۔کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا اور 2کروڑسےزائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی