پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار717ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں مزید 41 افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں40 ہزار 88 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی ہے۔