اومی کرون کیسز میں اضافہ: تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور کیلئے اجلاس طلب
ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق کانفرنس کل دن 11 بجے ہوگی جس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکام وزارت تعلیم نے بتایاکہ کانفرنس میں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پر غور ہوگا جبکہ اسمارٹ سلیبس اور ہفتے میں تین دن کلاسز کی تجاویز پر بھی زیر غور آئیں گی۔