مودی سرکار کے 2 وزرا، 3 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے
نئی دہلی: مودی سرکار کے 2 وزرا اور 3 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹے کے دوران دوسرے وزیر نے بھی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اترپردیش کے 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر انتخابات 10 فروری کو ہوں گے تاہم اس سے قبل ہی ارکان اسمبلی نے ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مودی سرکار کی نفرت انگیز، متعصبانہ اور اقلیت مخالف پالیسیوں کے باعث 2 وزرا اور 3 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔