اسمبلی اجلاس میں کرسیاں چل گئیں، ن لیگ ارکان کی ہنگامہ آرائی
اعتماد کے ووٹ کی قرارداد میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی ہے، اسپیکر سبطین خان کا کہنا ہے کہ آج اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کے علاوہ کوئی بزنس نہیں ہوسکتا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایوان میں پانچ منٹ کے لیے ایوان سے باہر موجود ارکان کو بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی، بعدازاں وقت مکمل ہونے پر ایوان کے دروازے بند کردیے گئے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کی تعداد ایوان میں 187 ہے، ارکان چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے، ایک نوٹس دے کر اعتماد کے لیے رائے شماری کروائیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد پوری ہے جبکہ اپوزیشن کا مورال ڈاؤن ہے، اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا جارہا ہے اور کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔