ڈریپ نے 20 ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردیں
وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے 20 ادویات کی ایم آر پی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ کو نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری وزارت قومی صحت نے گذشتہ ماہ ارسال کی تھی، قیمتوں کے تعین کی سمری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سالٹ، فارمولیشن اور اسٹرنتھ والی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں پہلی بار مقرر کی گئی ہیں۔ 20ادویات میں انجکشن، گولیاں، کریم، جیل، پھیپڑے کے کینسر، بریسٹ کینسر، اینٹی وائرل دوا شامل ہے۔ خون پتلا کرنے والی دوا، بلڈ پریشر گولی، آئی ڈراپس، ہڈیوں کی مضبوطی کے انجکشن کی ایم آر پی مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قے اور متلی کی گولی، انجکشن، امراض نسواں کی گولیاں اور اسکن انفیکشن کی کریم اور جیل کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔