پی ٹی آئی کا عدم اعتماد کے موقع پر غیر حاضر 5 ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر اپنے 5 ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ نیو نیوز کے مطابق کل عدم اعتماد کے موقع پر خرم لغاری ، مومنہ وحید ، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چودھری مسعود غیر حاضر تھے۔ پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ عدم اعتماد کے موقع پر غیر حاضر 5 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔