رکن اسمبلی کی گرفتاری: اسپیکرکی اجازت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکرکی اجازت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ایڈووکیٹ ردا نور نے لاہور ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی کی گرفتاری کے لیے اسپیکر کی اجازت کا قانون چیلنج کیا ہے۔درخواست میں وزارت قانون، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزارت پارلیمانی امورکو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ قومی اسمبلی نے 20 اکتوبر 2022 کو رولز میں ترمیم کی، رول 103 میں ترمیم غیر اسلامی، غیرجمہوری اور غیر آئینی ہے۔