مسلم لیگ ن کی منفی سیاست کو پنجاب نے مسترد کر دیا: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تخت پر قبضے کی خواہش رکھنے والوں کو راتوں رات فرار ہونا پڑا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزیر راجہ بشارت، ایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی منظرنامے پر گفتگو کے ساتھ ساتھ عمومی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ رانا ثناء اللہ حقائق مسخ اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر رہے ہیں، رانا ثناءاللہ اور ان کی قیادت جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔