پی ایس پی ایم کیو ایم میں ضم : 15 جنوری کو انتخابات نہیں ہونے دیں گے, خالد مقبول صدیقی

کراچی: شہر قائد کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی سامنے آ گئی۔ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے متحد ہو گئے۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کے دھڑے قریب آ گئے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال وفد کے ہمراہ بہادر آباد پہنچے۔ جہاں کا استقبال کیا گیا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی بہادر آباد ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پہنچے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے بہادر آباد پہنچنے والے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے ہونے والی زیادتیاں سب کے سامنے ہیں اور 5 سال میں حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے گئے۔ یہاں پر وہ لوگ بستے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے ہجرت کی اور کراچی میں پورے پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ بستے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ ہر زبان، مسلک اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کراچی میں بستے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے سب کے درمیان اتحاد پیدا ہو۔ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اور کراچی کو تباہی سے بچانے کی سازش کو روکنے کے لیے اکٹھا ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا کہ 15 جنوری کو انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔ یہاں جتنے لوگ بھی بیٹھے ہیں وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ ہیں۔ آج بلدیاتی حلقہ بندیاں ٹھیک کر دیں ہم کل ہی انتخابات لڑیں گے۔ حلقہ بندیاں ٹھیک کر لیں تو الیکشن لڑیں گے ورنہ ہم لڑیں گے۔