ڈیم فنڈز میں کتنی رقم موجود ؟ اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کو ڈیمز فنڈز کی موجودہ رقم سے متعلق آگاہ کر دیا۔سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو ڈیم فنڈز کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ڈونرز اور سرمایہ جاری کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے اور دستاویزات میں بے ضابطگی ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کی جائے۔اسٹیٹ بینک حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیمز فنڈ سے کوئی اخراجات ہوئے نہ کبھی کسی نے رقم نکالی اور ڈیمز فنڈ میں اس وقت 16 ارب سے زائد کی رقم موجود ہے۔ سرکاری سیکیورٹیز میں جو رقم آتی ہے سرمایہ کاری کر دی جاتی ہے۔ نیشنل بینک کے ذریعے ٹی بلز میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سرمایہ کاری کی تو فنڈ میں 10 ارب تھے جو 26 جنوری کو 17 ارب ہو جائیں گے۔