عمران کی پارٹی قیادت سے مشاورت، پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل کیے جانے کا امکان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی، آج رات ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، جس پر پی ٹی آئی قیادت بھی متفق ہے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ فروری تک موخر کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مشاورت کے لیے بلا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو قائل کر لیا گیا تو آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوائی جا سکتی ہے۔