پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی: بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے فیصلے کے مطابق ہوگی، جیسے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمری گورنر کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر نے دستخط نہ کئے تو 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔