ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔