عمران خان اقتدار کیلئے شیطان سے بھی اتحاد کر سکتا ہے:سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدارکیلئےشیطان سے بھی اتحاد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنا معاشی بحران مزید گہرا کرنے کی سازش ہے،اب مقابلہ میدان میں ہو گا، بدنیتی، سازش اور جھوٹ چکنا چور ہوں گے۔