خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل، عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو کل طلب کر لیا
خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے کی پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ہنگامی اجلاس کل سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہو گا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود احمد خان کابینہ ارکان کے ساتھ خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔تحریک انصاف کی دیگر لیڈر شپ بھی کل عمران خان سے ملاقات کرے گی، اجلاس میں کے پی اسمبلی تحلیل کے روڈ میپ پر بات ہوگی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کے پی اسمبلی بھی ہفتے تک تحلیل ہو جائے۔