زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پہنچ گئے

کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب30کروڑڈالرکی ادائیگی کی گئی،بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4ارب 34کروڑ ڈالررہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر20لاکھ ڈالرکم ہوکر5.84ارب ڈالررہ گئے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 1ارب 23کروڑ50 لاکھ ڈالرکمی سے10.18ارب ڈالررہ گئی