پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے تیس رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ کامران اکمل، عمران نذیر اور عبدالرزاق بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محمد حفیظ، احمد شہزاد، خالد لطیف ، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن، اور اویس ضیاء کو ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ شرجیل خان، عمراکمل، اسد شفیق، حارث سہیل، شعیب ملک، رمیز راجہ جونئیر، سعید اجمل، عبدالرحمان، رضا حسن اور سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شاہدآفریدی، حماداعظم، شکیل انصر، عمرگل، محمدسمیع، یاسرعرفات، وہاب ریاض، جنید خان، اعزازچیمہ اور انورعلی بھی اعلان کردہ ابتدائی تیس رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ میں کامران اکمل، عمران نذیر، سہیل تنویر اور عبدالرزاق کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اٹھارہ ستمبر سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ جس میں انگلینڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔