صدر،وزیراعظم اوروزیراعلٰی پنجاب سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے اچھرہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیانات میں اچھرہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بھی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بہیمانہ فعل قراردیا ہے انہوں نے جاں بحق اہلکاروں کے ورثا سے دلی رنج اور افسوس کا اظہارکیا ہے وزیراعلی نے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورسماجی شخصیات نے بھی اچھرہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔