بابراعوان کی استدعا پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ سابق وفاقی وزیر نے عدالت میں طبی معائنے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بابراعوان نے عدالت سے چھ ہفتوں تک سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ طبیعت بہتر نہ ہوئی تو وہ آئندہ سماعت پر تحریری دلائل دیں گے۔