پاکستان کبھی بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں رہا مگر بھارت ہرواقعے کا الزام پاکستان کے سر تھونپ دیتا ہے۔ مشیرداخلہ

اسلام آباد میں سائبر کرائم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کا شکار ہیں مگر بھارت بغیر سوچے سجمھے ہر الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتالیس ہزارجانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں اب عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرلینا چاہئیے۔مشیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کم ہوگئی ہے جبکہ خطے کاامن واستحکام عالمی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملکی دفاع ناقابل تیخیر اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم عالمی امن کیلئے خطرہ ہے عالمی برادری اس کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرے۔