کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں خیبر پختونخوا کے نو زیرتربیت پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے لاہور میں نو پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول پارک کے قریب واقع گھر میں فائرنگ سے خیبر پختونخواہ پولیس کے نو اہلکاروں کو تحریک طالبان نے قتل کیا ہے یہ یہ کارروائی مختلف جیلوں میں قید تحریک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کی گئی ہے۔احسان اللہ احسان نے مزید کہا کہ لاہور کا واقعہ گجرات میں کی گئی فائرنگ کی کڑی ہے تحریک طالبان نے آئندہ بھی ایسی کارروائیاں کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔