توہین عدالت قانون کے ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں دو علیحدہ درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

توہین عدالت کے نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔ کراچی بارایسوسی ایشن کے صدرمحمود الحسن نے وفاق کو فریق بناتے ہوئے توہین عدالت قانون کیخلاف درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ توہین عدالت قانون دوہزاربارہ آرٹیکل دواے ایک سوپچھتراوردو سوچارسے متصادم ہے۔ نئے ایکٹ سے نیا مراعات یافتہ طبقہ پیدا ہوگا لہٰذا اس قانون پرفوری طورپرعملدرآمد کالعدم قراردیا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق صدراشرف گجرنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ توہین عدالت قانون دو ہزار بارہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ قانون سازی سے عدالتی اختیارات چھیننے کی کوشش کی گئی ہے لہٰذا عدالت اس نئے قانون پر عملدرآمد روکنے کےلئے فوری حکم جاری کرے