اسلام آباد سے ایک ہی خاندان کے چاربچوں کواغوا کرلیا گیا
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیرکی حدود سے چاربچوں کواغوا کرلیا گیا،،اغوا ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،،اغوا ہونے والوں میں 12 سالہ مریم معروف ،7 سالہ ریحان عالم،ایان عالم اورفاطمہ عمر شامل ہیں، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچوں کوگلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا،پولیس نے بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس تاحال بچوں کوبازیاب کرانے میں ناکام ہے