وقت سیاست دانوں کے احتساب کا نہیں، بلکہ انتخاب کا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ مسئلے کا حل نہیں، سابق صدر آصف زرداری
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری کا کہناتھا،،کہ کیسز سے فرق نہیں پڑتا،،پہلے بھی سامنا کیا،،اب بھی کروں گا،،ایسا کون سا کیس نہیں،،جو میرے خلاف نہ بنایا گیا ہو،،حسین لوائی بزرگ آدمی ہیں،،لیکن ان کو ٹارچر کیا جارہا ہے،،جس کی مذمت کرتا ہوں،،سابق صدر نے کہا،،کہ جو کچھ ہونے جا رہا ہے،،اس کو ہم نے جمہوری طریقے سے روکنا ہے،،یہ انتخابات کا وقت ہے،،نہ کہ سیاست دانوں کے احتساب کا،،الیکشن کا بائیکاٹ مسئلے کا حل نہیں،،نہ ہی اس آپشن پر غور کر رہے ہیں،،ایک سوال پر سابق صدر کا کہناتھا،،کہ الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی،،اس کےلیے سب کو ہم سے بات کرنا پڑے گی،،انہوں نے کہا،،کہ سنتا سب کی ہوں،،لیکن کرتا وہی ہوں جو پیپلزپارٹی اور ملک کے مفاد میں ہو،،نوازشریف کے حوالے سے ان کاکہناتھا،،کہ نوازشریف کا ذوالفقار بھٹو اور مریم نواز کا شہید محترمہ بےنظیر بھٹو سے موازنہ نہ کیا جائے،،