مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئیں،مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات داخل ہو گا،بارشوں کا نیا سلسلہ چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،آئندہ چار روز کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا،فیصل آباد میں بادل برسیں گے۔
مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ،فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ،ساہیوال، ملتان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہا،تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔