ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خا ن کی انکشافات سے بھرپور تہلکہ خیز کتاب منظر عام پر آگئی ہے۔ کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔ زرائع کے مطا بق کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطوراہلیہ گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی، مراد سعید اور عمران خان کی نجی زندگی کو بھی کتاب میں موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جا سکتا ہے،خیال رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی آپ بیتی گزشتہ کافی عرصے سے پاکستانی میڈیا پر زیر بحث ہے۔ گزشتہ دنوں اداکار حمزہ علی عباسی نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب حاصل کر لی ہے۔حمزہ علی عباسی کی جانب سے مذکورہ کتاب کے کچھ حصے بھی لیک کیے گئے تھے جو مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر کئی دن تک موضوع بحث بنے رہے تھے۔