سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے پہلی بار آنکھیں کھول لیں
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے پہلی بار آنکھیں کھول لیں اور وہ شوہر نواز شریف اور مریم نواز کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔بیگم کلثوم نواز کی ایک ماہ بعد پہلی بار آنکھیں کھولنے کی تصدیق مریم نواز اور حسین نواز نے بھی کی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو عید سے دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد سے وہ کومے میں تھیں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 30 روز کے دوران والدہ نے چند سیکنڈ کے لیے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پیچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔