اس وقت ملکی تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہورہی ہے, تمام حدیں پار کردی گئی ہیں، سابق وزیرا عظم نواز شریف
نواز شریف نے لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ،، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ،، انسان سوائے افسوس کے اور کیا کرسکتا ہے،، یہ کون سے فری اینڈ فیئرالیکشن ہونے جا رہے ہیں،، یہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہورہی ہے،، کسی مارشل لا دور میں بھی اس پیمانے پر دھاندلی نہیں ہوئی ،، یہ تو ساری حدیں پار کرگئے ہیں،، انہوں نے کہا کہ ،، پتا نہیں یہ ملک کو کس مشکل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔