سزا سنائے جانے کے باوجود پاکستان واپس جا رہے ہیں, مشرف بزدلی سے باہر بیٹھا ہوا ہے, سابق وزیر اعظم نواز شریف
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ،، اس وقت بد ترین دھاندلی کا ارتکاب ہورہا ہے،، باقی جماعتیں انتخابی مہم چلارہی ہیں ،، لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،، یہ کس طرح کے الیکشن ہو رہے ہیں،، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس طرح کے الیکشن پر ایمان لے آئیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے،، جب بھی ایسا ہوا اس کے ملک و قوم کیلئے گھناﺅنے نتائج نکلے ہیں،، جس طرح امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا یا جیپ کا نشان دلوایا گیا ،، یہ سب باتیں ریکارڈ ہوگئی ہیں،، جنہوں نے بھی یہ کرایا ہے ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا,
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، کچھ لوگوں کی شروع دن سے ہی یہ خواہش ہے کہ ہم واپس نہ آئیں،، مجھے بھی نہ آنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں لیکن سزا ہونے کے باوجود واپس جا رہے ہیں،، کیا مشرف میں اتنی جرات اور دم خم ہے کہ وہ پاکستان آسکے،، وہ ڈر کے چھپ کر بزدلی سے باہر بیٹھا ہوا ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ،، پاکستان کے عوام بہادری کے ساتھ ان ہتھکنڈوںکا مقابلہ کریں،، قوم اکٹھی ہوجائے تو یہ لوگ کچھ نہیں کرسکتے،، میں نے پہلا قدم اٹھایا ہے ،، پوری قوم میرے قدم سے قدم ملا کر چلے گی،، کسی سزا سے نہیں ڈرتا،، تاریخ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ میں نے اور مریم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا