مسلم لیگ ن کے کارکن تشدد پر یقین نہیں رکھتے، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں اس لیے ڈرانے دھمکانے کی ضرورت نہیں ہے, مریم نواز
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ،، میاں صاحب نہ خود تشدد پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پیروکار ایسا کرتے ہیں ،، باقی جماعتیں تشدد پسند اس لیے بھی ہیں کیونکہ انہوں نے کوئی چیز بنائی ہی نہیں ہے ۔مریم نواز نے فلائٹ منسوخی کی خبروں کے حوالے سے کہا ،، پہلے تو یہ کوشش ہوئی کہ ہمیں لندن روکا جائے ،، ہمیں بار بار واپس نہ آنے کے پیغامات دیے گئے ،، لیکن جب ہم نے انکار کردیا تو لوگوں کو کنفیوژ کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔