افغان صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک،40 زخمی
افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔