حنا پرویز بٹ نے نوازشر یف کی فوری رہائی کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے نوازشر یف کی فوری رہائی کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ۔ جمعہ کے روز جمع کروائی جانےوالی قراراد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ دباﺅ میں آکر (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کے خلاف فیصلے دےنے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے سے یہ اس بات کی تصد یق ہوگئی ہے کہ (ن) لیگ کی مر کزی نائب صدر مریم نواز جج ارشد ملک کے حوالے سے جو ویڈیوز سامنے لائیں وہ سو فیصد درست ہیں پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے کے بعد (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کے خلاف جج ارشد ملک کی جانب سے دیئے جانےوالے فیصلے کی آئینی وقانونی اور اخلاقی پوزیشن بھی ختم ہو گئی اور ثابت ہو چکا ہے کہ جج ارشد ملک نے محمد نوازشر یف کے خلاف فیصلہ دباﺅ کی وجہ سے ہی دیا اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف جج ارشد ملک کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیں اور (ن) لیگ کے قائد محمد نوازشر یف کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے ۔