نامور براڈ کاسٹر زیڈ اے بخاری کی آج برسی منائی جارہی ہے
نامور براڈ کاسٹر ذوالفقار علی بخاری المعروف زیڈ اے بخاری کی آج برسی منائی جارہی ہے۔ وہ 1904 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل بنے۔ریڈیو سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ 1967 میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سنٹر کے پہلے جنرل منیجر بنے۔ انہوں نے اپنی خود نوشت سر گزشت سمیت متعدد مشہور تصانیف تحریرکیں۔ وہ 1975 میں کراچی میں آج ہی کے دن انتقال کرگئے تھے۔