اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) اسلام آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کردیا۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا خط میں کہنا ہے کہ کوروناکے زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کوروناکیسز کے باعث اقبال ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر13، سیکٹر جی الیون 2کی اسٹریٹ 18، سیکٹر ایف 6 تھری، جی سیون 2، سواں گارڈن ایچ بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایاجائے۔