متحدہ عرب امارات کا افغانستان اور انڈونیشیا سے آنیوالے مسافروں پر پابندی کا اعلان
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغانستان اور انڈونیشیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مسافروں پر پابندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔ افغانستان اور انڈونیشیا کے مسافروں پر پابندی کورونا کے باعث عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی۔