آنٹی کہا جائے تو برا نہیں لگتا‘ ندا یاسر
کراچی:- معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے انہیں اگر آنٹی کہا جائے تو برا نہیں لگتا لیکن جب کوئی گالی دے یا فضول بات کی جائے تو دکھ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو کس طرح لیتی ہیں؟جواب میں ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بیٹھے ہی اس لیے ہوتے ہیں کہ آیا کوئی ایسی تصویر آنے دو پھر دیکھو کس طرح شوبز شخصیت کی کھال کھینچتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہم سے خواہش کر رہے ہوتے ہیں کہ اسکرین پر ایک بار نام لے دیں یا پھر انھیں ہائے کہہ دیں۔ندا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل میڈیا پر کہا جائے کہ آنٹی لگ رہی ہو، بڑی عمر کی یا پھر کوئی بھی بکواس تو وہ باتیں میں برداشت کر جاتی ہوں لیکن اگر کردار کے حوالے سے کوئی فضول بات کی جائے یا گالی دی جائے تو دکھ ہوتا ہے۔