امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے ، پاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کہ کابل میں ایک پرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔